Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • طالبان کی جانب سے خواتین اور مردوں کو کوڑے مارنے پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

افغانستان: طالبان انتظامیہ کی جانب سے 3 خواتین اور 9 مردوں کو کوڑے مارنے پر اقوام متحدہ نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل نے طالبان انتظامیہ کی جانب سے 3 خواتین اور 9 مردوں کو کوڑے مارے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے ظالمانہ اقدامات کے مخالف ہیں اور طالبان کے حوالے سے ہمیں پہلے بھی تحفظات تھے اور اب بھی تحفظات ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان انتظامیہ نے 3 خواتین اور 9 مردوں کو ملا عام پر کوڑے مارے۔

طالبان کے ایک صوبائی اہلکار نے بتایا کہ تین خواتین اور 9 مردوں کو بدھ کے روز ایک افغان عدالت کے حکم پر چوری اور اخلاقی جرائم کا مرتکب قرار دیا گیا، جس کے بعد انہیں کوڑے مارے گئے۔

واضح رہے کہ طالبان نے لڑکیوں کے اسکول کو بھی بند اور انہیں تعلیم کے حق سے محروم کر دیا ہے۔ طالبان کے اس قسم کے اقدامات کے خلاف افغانستان کے عوام خاص طور سے خواتین نے زبردست احتجاجی مظاہرے بھی کئے ہیں۔

ٹیگس