Nov ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • شام اور عراقی حدود میں ترک فضائیہ کی بمباری

ترک فضائیہ نے شام اور عراقی سرحد پر کرد ڈیموکریٹک فورس کے ٹھکانوں پر ایک بار پھر حملے کیے ہیں۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شام عراق سرحد پر واقع الھول نامی علاقے پر تین بار بمباری کی ہے۔ ترک فضائیہ کے حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں خبروں میں کوئی اشارہ نہیں کیاگیا۔ 
اطلاعات ہیں کہ کچھ گھنٹے پہلے بھی ترک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے شام کے صوبے الحسکہ میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ 
ترک فوج نے تین روز پہلے شمالی شام اور عراق میں کرد ملیشیاؤں کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
حکومت انقرہ نے گزشتہ اتوار کو استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کا الزام پی کے کے نامی کرد گروپ پر عائد کیا تھا ۔ پی کے کے کی جانب سے اس الزام کی تردید کے باوجود ترک حکام نے اس گروپ کے خلاف اندرون اور بیرونی ملک آپریشن تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ٹیگس