Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب، القحطانی 10 سال سزا کاٹنے کے بعد لاپتہ

انسانی حقوق کی مدافع چودہ تنظیموں منجملہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے سعودی عرب کی بن سلمان حکومت سے محمد فہد القحطانی کے بارے می‍ں صحیح معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوزعالم اسلام: سعودی عرب کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکن محمد فہد القحطانی، دس سالہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد سے لا پتہ ہیں اور سعودی حکام ان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے رہے ہیں ۔ انسانی حقوق کی مدافع چودہ تنظیموں منجملہ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے سعودی عرب کے انسانی حقوق کے سرگرم  کارکن محمد فہد القحطانی کے مستقبل کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پروفیسر اور سیاسی امور اور شہری حقوق کی انجمن کے ایک بانی اور انسانی حقوق کے سرگرم  کارکن محمد فہد القحطانی کو دس برس قبل سعودی حکومت نے گرفتار کیا تھا اور اب ان کا کچھ پتہ نہیں ہے۔
القحطانی کی اہلیہ مہا قحطانی کا بھی کہنا ہے کہ دس سال قید کی سزا پوری ہونے کے بعد گذشتہ چونتیس روز سے فہد القحطانی لا پتہ ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی حکومت نے ان کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ محمد فہد القحطانی پر حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں ۔ 

ٹیگس