عراقی کردستان، برطانوی سیکورٹی کمپنی کے ڈائریکٹر کا قتل
عراقی کردستان کے علاقے اربیل میں برطانوی سیکیورٹی کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کا قتل ہو گیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اربیل ہوائی اڈے کے قریب ایک برطانوی شہری نامعلوم حالات میں ہلاک ہو گیا۔
"صابرین نیوز" ٹیلی گرام چینل نے جمعرات کی شام کو عراقی کردستان کے مرکز اربیل میں ایک برطانوی شہری کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس برطانوی شہری کا نام "اینڈی ٹرلی" ہے جو اربیل ہوائی اڈے کے قریب پراسرار حالت میں ہلاک ہو گیا تھا۔
اس چینل کے مطابق ٹرلی ایک سیکیورٹی کمپنی میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ کمپنی عراق کے صوبہ بصرہ میں سرگرم ہے۔ اسے کس طرح قتل کیا گیا اور قاتلوں کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔
عراقی وزارت داخلہ کے ایک سیکورٹی ذریعے نے گزشتہ مہینے اطلاع دی تھی کہ بغداد کے مرکز میں ایک امریکی شہری ہلاک ہو گیا ۔ اسی دن، کینیڈا کی مسلح افواج نے اطلاع دی کہ اس کا ایک افسر بغداد میں "مشکوک حالات" میں ہلاک ہوا۔
کینیڈا کی مسلح افواج کے آفیشل پیج نے بھی اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا: ایرک چیونگ بغداد میں غیر آپریشنل حالات میں انتقال کر گئے۔ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔