Dec ۰۲, ۲۰۲۲ ۲۲:۲۶ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں فلسطینی نوجوان شہید، فرانس بھی مذمت پر ہوا مجبور

صیہونی فوجیوں کی براہ راست اور بہت قریب سے گولی کا نشانہ بننے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک نوجوان فلسطینی "عمار حمدی مفلح" کو صیہونیوں نے آج مغربی کنارے میں واقع نابلس کے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں گولی مار کر شہید کر دیا۔

صیہونی فوجیوں کے جرائم پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس نے تاکید کی کہ دشمن اپنے جرائم کی قیمت ضرور چکائے گا اور اس جرم کا جواب، مزاحمت کو بڑھانا اور فلسطینی عوام کی جانوں کا دفاع کرنا ہے۔

دیگر فلسطینی گروہوں نے اس جرم کی مذمت کرتے ہوئے صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف غاصب اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کیے بغیر اور ان کا حوالہ دیے بغیر فرانس کی وزارت نے محض کہا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کو روکا جانا چاہیے اور ان جارحیت کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

ٹیگس