ہم سب قاسم سلیمانی ہیں: عراقی رضاکار فورس
عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ ہم سب قاسم سلیمانی ہیں۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے سربراہ نے داعش پر فتح کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت پر اس بات پر زور دیا کہ دشمن خفیہ سازش کر رہے ہیں اور کہا کہ ہم سب ابومہدی المہندس اور قاسم سلیمانی کے ملک کے دفاع میں مصروف ہیں۔
عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے سربراہ فالح الفیاض نے داعش دہشت گرد گروہ پر فتح کی پانچویں سالگرہ کی مناسبت پر ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ دہشت گردی پر عراق کی فتح آنے والی نسلوں کے لیے باعث فخر ہے۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی واع کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پر فتح حاصل کر لی گئی ہے، اس فتح کے خالق شہداء ہیں اور ان میں سر فہرست داعش سے جنگ میں شہید ہونے والے ہمارے کمانڈر ہیں۔
فالح الفیاض نے اس حقیقت کا ذکر کرتے ہوئے کہ الحشد الشعبی کی تشکیل مشکل دنوں میں ہوئی تھی جب ملک خاص مصائب اور آفات سے دوچار تھا، کہا کہ غیروں کے تسلط کو نو... عراق آزاد ہے اور شہداء نے اپنے کاموں سے عراقیوں کے درمیان پائے جانے والے تمام اختلافات کو ختم کر دیا اور الحشد الشعبی ایک قومی نمونہ بن سکتی ہے۔
الحشد الشعبی تنظیم کے سربراہ نے مزید کہا کہ تمام عراقی عوام اس فتح میں شریک ہیں اور اس عظیم کامیابی کو حمایت اور تحفظ کی ضرورت ہے، دشمن اب چھپ کر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی پر فتح سے قوم کے اتحاد کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے، اس فتح کے خلاف سازشیں مختلف طریقوں سے اور سیکورٹی، سیاسی اور سماجی استحکام کو توڑ کر کی جا رہی ہیں۔