بنگلہ دیش میں حکومت مخالف مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
Dec ۱۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں حکومت مخالف ہزاروں افراد نے وزیراعظم شیخ حسینہ کے استعفی اور نئے انتخابات کرانے کےلئے مظاہرے کئے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں ہزاروں لوگوں نے حکومت مخالف مظاہرے کئے ہیں، وہ مظاہروں میں مردہ باد حسینہ اور آزاد انتخابات کراؤ کے نعرے لگا رہے تھے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی جماعت کے سات افراد نے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ سے استعفا دے دیا ہے۔
بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ایک شخص ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔