Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۸ Asia/Tehran
  • ترکی کی اسرائیل سے دوستی لیکن موساد کے 44 جاسوس گرفتار

ترکی میں اسرائیل کی خونخوار خفیہ ایجنسی موساد کے ساتھ تعاون کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترک سیکیورٹی حکام نے استنبول میں صہیونی جاسوسی ادارے (موساد) کے ساتھ تعاون کے الزام میں 44 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترک میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے سیکورٹی اہلکاروں نے موساد کی جاسوس ایجنسی کے ساتھ تعاون کے الزام میں استنبول میں 44 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انقرہ کے حکام نے فلسطینی افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کی نگرانی اور سیکیورٹی آپریشنز کیے جن کا مقصد "نجی جاسوسوں" کو گرفتار کرنا تھا جو موساد کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

ٹیگس