Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ عراقچی نے یو این سیکرٹری جنرل سے کی ٹیلیفونی گفتگو، اسرائيل کے خلاف ٹھوس شواہد موجود، کیا اقوام متحدہ کرے گا مذمت؟

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنی جارحیتوں کو نہیں چھپا سکتا ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتریش سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران میں حالیہ مسلح دہشتگردانہ واقعات میں صیہونی حکومت امریکی حکومت کی بھرپور حمایت سے براہ راست شریک ہے اور ہمارے پاس اس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز، عام شہریوں، بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو زندہ جلانے، اسپتالوں اور دواخانوں پر حملے، ایمبولنسوں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جلانے، مسجدوں اور ثقافتی اداروں کو آگ لگا کر منہدم کرنے جیسے سنگین جرائم داعش دہشتگرد گروہ کی طرح سے ہی انجام دیئے گئے ہیں لہذا ہم اقوام متحدہ کی جانب سے اس بھیانک جارحیت کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

وزیر خارجہ ایران نے مزید کہا کہ امریکی حکومت ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ پابندیوں اور صیہونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت میں براہ راست شراکت کی بنیاد پر ہزاروں ایرانی شہریوں کے قتل کی اصلی ذمہ دار ہے لہذا وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے جرائم و بربریت کودنیا والوں کی نظروں سے چھپا نہیں سکتی۔

 

ٹیگس