Dec ۱۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • لینڈ سلائڈنگ ۔ ملیشیا (فوٹو: رویٹرز)
    لینڈ سلائڈنگ ۔ ملیشیا (فوٹو: رویٹرز)

ملائیشا میں گزشتہ رات ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 13 افراد ہلاک اور دسیوں ملبے کے نیچے دب گئے ہیں، یہ لینڈ سلائیڈنگ ملائیشیا کی ریاست سلینگور میں رات ۳ بجے ہوئی جب لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کے ایک مشہور سیاحتی مقام پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں کم از کم 13 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے، 60 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ بہت سے افراد ابھی تک پھنسے ہوئے ہیں۔

سلینگور ریاست کے فائر اور امداد ادارے کے سربراہ نور اعظم خمیس نے کہا کہ علاقے میں امداری کاروائیاں جاری ہیں اور علاقے میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، اس حوالے سے 12 امدادی ٹیموں زندہ بچ جانے والے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔ ادارے کے مطابق اس حادثے میں 79 افراد اس جگہ پر تھے جہاں پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جب کہ ملائیشیا کی قومی حوادث منیجمنٹ ایجنسی کےمطابق لینڈ سلائیڈنگ میں 92 افراد کے پھنس جانے کی خبر ہے۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے لینڈسلائیڈ کی جگہ کا دورہ کرنے اور تمام متعلقہ حکومتی اداروں کو زندہ بچ جانے والوں کی تلاش اور امداد کا حکم دیا ہے۔ ملائیشیا میڈیا کے مطابق علاقے میں کے 9 کتوں کی مدد سے تلاش کا کام جاری ہے جب کہ ایمرجنسی امداد سروس، اسپیشل ٹیکٹکل آپریشن اور دوسری امدادی ٹیمیں اپنے کاموں میں لگی ہیں۔

ملائیشا محمکۂ موسمیات کے مطابق ملک، شمال مشرقی مون سون ہواؤں کی لپیٹ میں ہے جس سے نومبر سے مارچ تک ملک کی مختلف ریاستوں سلینگور، زنھوا اور دوسرے علاقوں میں موسلادھار بارشیں ہو رہی ہیں۔

ٹیگس