Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں سمندری طوفان اور سیلاب سے ایک ہزار 400 سے زیادہ افراد کی موت

اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں حالیہ تباہ کن سمندری طوفان اور سیلاب کے نتیجے میں ایک ہزار چار سو سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان، سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں سب سے زیادہ اموات انڈونیشیا میں ہوئی ہیں۔ انڈونیشیا میں 780 سے زیادہ افراد مارے گئے ہیں۔

سیلاب زدہ علاقہ

 

سری لنکا میں  بھی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، یہاں 465 افراد مارے گئے ہیں اور تھائی لینڈ میں 185 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ملیشیا میں سب سے کم جانی نقصان ہوا ہے جہاں تین اموات کی خبر ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ مجموعی طور پر لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ سڑکیں، پل اور بجلی کی لائنیں بہہ جانے کی وجہ سے کئی دیہات کا رابطہ دوسرے علاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ ممالک میں ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے جہاں فوجیوں، جنگی جہازوں، طبی جہازوں اور طیاروں کو امداد کے لئے روانہ کیا گیا ہے-

 

ٹیگس