Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ترکیہ نے اپنے پہلے ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا (ویڈیو)

ترکیہ نے اپنے پہلے ہوا سے زمین پر مار کرنے والے پہلے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ میزائل حملہ آور ڈرون بیرقدار آکینجی سے فائر کیا گیا جس نے 100 کلومیٹر دور کامیابی سے اپنے ہدف کا نشانہ بنایا۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ نے اپنے پہلے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، یہ تجربہ جمعہ کے دن ایک ترک ساختہ حملہ آور ڈرون طیارے سےکیا گیا جس نے سو کلومیٹر دور اپنے ہدف کا کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل کو 25 ہزار فٹ کی بلندی سے فائر کیا گیا تھا۔

ترکیہ کے دفاعی صنعوں کے ادارے روکتسان نے ٹوئٹر پر اس میزائل کے داغے جانے کے لمحات کی تصاویر جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ میزائل 20 سے 150 کلومیٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ ترکیہ کا ہوا سے زمین پر مار کرنے والا پہلا ہائپرسونک میزائل ہے۔

ٹیگس