پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
پاکستان کی بحری فوج نے خود تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل کا فائر، پرواز اور ہدف تک رسائی تمام مراحل انتہائی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی بحری فوج نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم، درست نشانے اور ہدف تک تیز رفتار رسائی کی صلاحیت رکھتا ہے اور سمندری کے ساتھ ساتھ زمینی اہداف کو بھی مؤثر طور پر نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کا مقصد بحریہ کی اسٹریٹجک صلاحیتوں میں اضافہ اور سمندری دفاع کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
تجربے کے موقع پر پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف اور اعلیٰ عسکری حکام نے مشاہدہ کیا۔ پاکستانی صدرِ، وزیراعظم اور سروس چیفس نے پاک بحریہ، انجینئرز اور سائنسدانوں کو مقامی سطح پر تیار کئے گئے جدید میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارک باد دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے دفاعی نظام میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔