Jan ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۵:۰۳ Asia/Tehran
  • file photo
    file photo

پاکستان نیوی نے زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان:   تفصیلات کے مطابق، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق توسیع شدہ فاصلے پر فائر کئے گئے میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

مشق کے دوران پاکستان نیوی نے جدید فضائی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمودی لانچنگ سسٹم سے ایل وائی–80 (این) زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب لائیو فائر کیا۔

اس مشق سے پاکستان نیوی کے جدید طویل فاصلے تک مؤثر فضائی دفاعی نظام کی تصدیق ہوئی ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

پاکستانی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ یہ تجربہ پاکستانی بحریہ کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی صلاحیت کا عکاس ہے۔

 

ٹیگس