Dec ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • حماس نے اسرائیل کو کھلی دھمکی دے دی

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر القسام بریگیڈ کا دھمکی آمیز پیغام سامنے آیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: حماس کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر القسام بریگیڈ کے ترجمان نے قیدیوں کے تبادلے کے مسئلے میں مسلسل تاخیر پر غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا اور دھمکی دی کہ حماس صیہونی قیدیوں کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔

تحریک حماس کی عسکری شاخ کی عزالدین القسام بریگیڈ کے عسکری ترجمان ابو عبیدہ نے یہ بیان دیا۔  انہوں نے کہا کہ مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت اور اس کے آباد کاروں کی دھمکیوں اور ان کی جارحیت میں اضافے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دھمکیاں فلسطینی قوم کے لیے الرٹ کے مترادف ہے۔

تحریک حماس کے قیام کی 35ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خطاب میں انہوں نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے نوجوانوں اور وہاں کے باشندوں سے اپیل کی کہ اپنی مزاحمت کو تیز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ آپ کا بہادرانہ، معیاری اور اختراعی کام غاصبوں کے لیے ایک خوفناک خواب ہوگا لہٰذا اپنے دشمن کو حیران کر دیں اور اس پر ایسی جگہ سے حملہ کریں جہاں سے اسے اس کی توقع نہ ہو۔  

القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطین کو اس وقت اپنے وجود، سچائی، تاریخ اور مستقبل کی جنگ کا سامنا ہے، کہا کہ فتح صبر کے ساتھ حاصل کی جا سکتی ہے اور شہادت بالآخر ایک انقلاب اور حتمی فتح کا باعث بنے گی۔

 

ٹیگس