شام : دارالحکومت دمشق کے مضافات میں صیہونی فوجیوں کا حملہ ، کئی شامی باشندے ہلاک
-
الجولانی صیہونی حکومت کے معاملے میں بے بس
شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں صیہونی فوج کی کارروائی میں بارہ شامی مارے گئے ہیں - جبکہ صہیونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ تیرہ صیہونی آبادکار شام کی سرحد عبور کر کے اس ملک میں داخل ہوئے ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کے مطابق "بیت جن" میں صیہونی فوج کے توپ خانے اور میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ مقامی افراد اور صیہونی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متعدد اسرائیلی فوجی بھی جھڑپوں میں زخمی ہوئے، اس حملے کے بعد بیت جن کے کئی خاندانوں کو محفوظ علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ڈرونز اب بھی علاقے پر پرواز کر رہے ہیں اور صیہونی فوج کے متحرک ہونے کے باعث شام کی سول ڈیفنس ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کے لیے بیت جن میں داخل نہیں ہوسکی ہیں -
صیہونی فوج نے ایکس پر جاری کردہ بیان میں بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران چھے صیہونی فوجی زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
ہمیں فالو کریں :
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
دریں اثنا صیہونی حکومت کے فوجی ریڈیو نے رپورٹ دی ہے کہ تیرہ صہیونی آبادکار شام کی سرحد عبور کر کے شام کے "جبل الشیخ" اور "بئر عجم" کے علاقوں میں داخل ہوئے۔ صیہونی فوج کے ترجمان نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ تیرہ افراد بحفاظت واپس مقبوضہ علاقوں میں لوٹ گئے ہیں-
صیہونی ٹی وی چینل چوبیس کے مطابق، شام میں داخل ہونے والے یہ افراد صیہونی آبادکار ہیں جو وہاں نئی بستی قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔