Jan ۰۴, ۲۰۲۳ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
  • شام اور ترکی کی نزدیکی سے نصرہ فرنٹ پریشان

دہشت گرد کروہ نصرہ فرنٹ نے شام اور ترکی کی نزدیکی کی خبروں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام اور ترکی کے درمیان تعلقات میں بتدریج بہتری کی خبروں پر رد عمل ظاہر کتے ہوئے شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے سرغنہ نے دوسرے دہشت گردوں سے کہا کہ وہ غمگین نہ ہوں۔

نصرہ فرنٹ کے سرغنہ ابو محمد الجولانی نے "ہرگز مصالحت نہیں کریں گے" عنوان سے ایک ویڈیو پیغام میں ترکی اور شام کے درمیان قریبی تعلقات اور دونوں ممالک کے حکام کی ایک دوسرے سے ممکنہ ملاقات کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

عنب بلدی ویب سائٹ کے مطابق الجولانی نے کہا کہ ترکی کے ساتھ شامی اور روسی حکومت کے حکام کی ملاقات اور بات چیت، شام کے انقلاب کے اہداف میں ایک خطرناک انحراف اور موڑ ہے اور ہم کسی بھی سمجھوتے کو مسترد کرتے ہیں۔

ٹیگس