Jan ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کا دورہ شام

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی  سانا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید النہیان اور ان کے ہمراہ وفد نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجودہ تعاون اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ابوظہبی اور دمشق کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا۔

طویل عرصے تک تعلقات منقطع رہنے کے بعد شام کے صدر بشار اسد نے پندرہ مارچ دوہزار بائیس کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔

اس سے چند ماہ قبل متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد نے دمشق کا دورہ کر کے ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید کی جانب سے شام کے صدر  اسد کو متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی تھی۔

سن دوہزار گیارہ میں عرب لیگ کی جانب سے شام کی رکنیت معطل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات سمیت عرب ممالک نے دمشق سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا البتہ متحدہ عرب امارات نے جنوری دوہزار انیس میں شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔

ٹیگس