فلسطینی قیدی علی الحروب کی حالت نازک؛ صیہونی قیدخانوں میں کیا ہو رہا ہے؟
صیہونی جیل میں فلسطینی قیدی علی الحروب کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اس خبر کا اعلان فلسطینی قیدیوں کے مرکز نے کیا ہے۔ اس مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ علی الحروب کا کچھ عرصے قبل آپریشن کیا گیا تھا لیکن ضروری طبی خدمات نہ ملنے کی وجہ سے ان کی حالت بگڑتی جا رہی ہے۔
بیان میں آیا ہے کہ علی الحروب کو چند روز قبل مقبوضہ علاقے میں واقع ہسپتال برزلائی بھیج دیا گیا تھا، تاہم ان کی صورتحال کے بارے میں معلومات دینے سے گریز کیا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کے قیدخانوں میں اب تک دو سو تینتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکڑوں فلسطینی شہری قید کے دوران ہونے والے تشدد اور بیماریوں کے نتیجے میں، رہائی کے بعد شہید ہوئے ہیں۔
دو سو تینتیس شہید فلسطینیوں میں سے تہتّر شدید تشدد کا نشانہ بن کر شہید ہوئے، چوہتّر کی جان مناسب اور بروقت طبی امداد نہ دیئے جانے میں گئی جبکہ اناسی فلسطینیوں کو صیہونی فوجیوں کے قاتلانہ حملے اور سات کو براہ راست گولی چلا کر شہید کیا گیا۔