Jan ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں تحریک مزاحمت کا میزائل تجربہ

فلسطین کی تحریک مزاحمت کےمجاہدین نے غزہ کے ساحل پر اپنے ایک اور جدید میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ‎‎فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین کی جانب سے یہ میزائل تجربہ، مزاحمتی گروہوں کی دفاعی توانائی بڑھانے کی غرض سے کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگوں میں خاص طور سے سن دو ہزار چودہ کے بعد فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں خاص طور سے تل ابیب کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا جس نے صیہونی حکام کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔
فلسطینی تحریک مزاحمت نے حالیہ برسوں میں اپنی میزائل توانائی کے علاوہ دیگر دفاعی شعبوں منجملہ ڈرون توانائی میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے اور تحریک مزاحمت کے ڈرون طیاروں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں کی فضا میں بارہا پروازیں انجام دی ہیں جس سے صیہونی حکام گہری تشویش میں مبتلا ہیں۔ 
تحریک مزاحمت نے اپنی بحری کمانڈو کارروائی کو بھی تقویت پہنچائی ہے اس طرح سے فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے اپنی اس آمادگی کا اظہار کر دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور منھ توڑ جوابی اقدام عمل میں لانے کے لئے تیار ہیں اور وہ اپنی دفاعی توانائی کو مسلسل بڑھاتے رہیں گے۔ 

ٹیگس