Jan ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی وزیر خارجہ کا بڑا بیان، شام کی مزاحمت ہوئی کامیاب

سعودی وزیر خارجہ کے شامی حکومت کے ساتھ رابطے کا راستہ فراہم کرنے کے بیانات کی وجہ سے ایک بار پھر ریاض اور شام کے درمیان تعلقات کا مسئلہ عالمی میڈیا کی سرخیوں میں ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: شامی حکومت کے ساتھ بات چیت کے مقصد سے راہ تلاش کرنے کی کوششوں اور اس کے لیے ٹھوس اقدامات میں پیشرفت کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ "فیصل بن فرحان" کے بیانات، سیاسی حل نے ایک بار پھر شام سعودی تعلقات کے مسئلے کو سرخیوں میں کر دیا ہے۔

فیصل بن فرحان نے جنہوں نے حال ہی میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندے گر پیڈرسن سے ملاقات کی اور شام میں سیاسی عمل کے بارے میں بات کی، امریکی خبر رساں ایجنسی "بلومبرگ" کو انٹرویو دیتے ہوئے اس حوالے سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا اس کے لیے مزید کارروائی کی ضرورت ہے۔

شام کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ کے بیانات، اتفاقی طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔ ان کے بیانات شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات بالخصوص سعودی عرب کی جانب سے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کے بعد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید کا شام کا حالیہ دورہ اور صدر بشار الاسد سے ان کی ملاقات بھی شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ دمشق کا مقصد شام کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو دوبارہ شروع کرنا اور دمشق اور ریاض کے درمیان تعلقات میں سیاسی کشادگی پیدا کرنا تھا۔

شام کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لیے عرب ممالک کے حالیہ اقدامات کے بارے میں باخبر ذرائع نے "الوطن" اخبار کو بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا حالیہ دورہ شام، عرب ممالک اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کے تناظر میں کیا گیا۔

ٹیگس