Jan ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی جوابی کارروائیاں

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کے خلاف اکّیس جوابی کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المیادین کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے صیہونی حکومت کی وحشیانہ کارروائیوں کے جواب میں غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونیوں کو نشانہ بنایا اور ان کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ۔ فلسطینیوں کی ان کارروائیوں میں پانچ کارروائیاں غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کے خلاف انجام پائیں جن میں کئی صیہونی فوجی زخمی ہوئے جبکہ غرب اردن کے علاقے الخلیل میں دو کارروائیاں انجام پائیں۔ جنین میں بھی فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مجاہدین نے صیہونی بستی کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف کارروائیاں انجام دیں ۔

فلسطینیوں نے جنین کے علاقے دوتان میں صیہونی فوجی چیک پوسٹ اور بیت امر اور کرمی تسور میں صیہونی فوجی ٹھکانوں کو دستی بم حملے کا نشانہ بھی بنایا۔ فلسطین سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم سے کم دس فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔

ٹیگس