Jan ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی فوجی شاخ "القسام" بریگیڈ کے فضائی دفاعی شعبے نے بتایا ہے کہ اس نے غزہ پٹی پر غاصب حکومت کے جنگجوؤں کے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: تحریک حماس کی عسکری ونگ کتائب "القسام" بریگیڈ نے بتایا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی شعبے نے غاصب حکومت کے جنگی طیاروں سے فائر ہونے والے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے اسرائیلی میزائلوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

المیادین چینل کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا۔ غزہ میں المیادین کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ غاصب حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب اور مرکز میں ایک مزاحمتی مرکز کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے یہ بھی بتایا کہ غاصب حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے وسط میں المغازی کیمپ میں فلسطینی مزاحمت کی 13ویں بریگیڈ کے اڈے کو 15 سے زیادہ میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے جمعے کی صبح بھی غزہ پٹی کے اطراف میں قائم صیہونی بستیوں پر راکٹ داغے۔ فیلڈ رپورٹس بتاتی ہیں کہ مزاحمت کے ردعمل کے بعد زیکیم، کبوتز کرمیا اور عسقلان کے دیہاتوں میں خطرے کی سیکڑوں سائرن بجنے لگے۔

صیہونی حکومت کے حکام نے دعویٰ کیا کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی بستیوں کی جانب کم از کم دو راکٹ فائر کیے گئے تاہم ان راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جمعرات کو صیہونی فوجیوں نے جنین کیمپ پر حملہ کیا اور انہیں فلسطینی مجاہدین کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس علاقے پر صیہونی حملے کا مقصد تحریک جہاد اسلامی کے تین رہنماؤں کو گرفتار کرنا یا قتل کرنا تھا جو بالآخر 9 فلسطینیوں کی شہادت اور 20 افراد کے زخمی ہونے اور صیہونی افواج کی پسپائی پر منتج ہوا۔

ٹیگس