Jan ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۳۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین؛ 24 گھنٹوں میں 24 مزاحمتی کارروائیاں

غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کے خلاف فلسطینی عوام کی جوابی کارروائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صیہونی غاصبوں کے خلاف چوبیس کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انجام پانے والی چوبیس مزاحمتی کارروائیاں مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں انجام پائی ہیں۔

فلسطینی مجاہدین نے شعفاط کیمپ کے قریب، مقبوضہ بیت المقدس، رام اللہ، جنین، نابلس، سلفیت، طولکرم، الخلیل اور مغربی کنارے میں صیہونی غاصبوں کو فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے جنین کے شمال مشرقی علاقے الجملہ میں بھی ایک صیہونی چیک پوسٹ پر حملے کی خبر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس چیک پوسٹ کو ایک دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ نتن یاہو کی قیادت میں تشکیل پانے والی انتہا پسند صیہونی حکومت کے آغاز سے اب تک رواں برس کے دوران، صیہونی غاصب پینتیس فلسطینیوں کو شہید کر چکے ہیں جن میں آٹھ بچے شامل ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق اس سال جنوری کا مہینہ دوہزار پندرہ کے بعد فلسطینیوں کے لئے خونیں ترین ماہ ثابت ہوا ہے۔ گزشتہ برس صیہونی فوجیوں نے دو سو پینتیس فلسطینیوں کو شہید اور نو ہزار تین سو پینتس کو زخمی کیا تھا۔

ٹیگس