Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف او آئی سی کا اجلاس

اسلامی تعاون تنظیم کی عاملہ کمیٹی نے اپنے ایک اجلاس میں یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے ان عناصر کے خلاف ممکنہ اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے اس اجلاس میں جو جدہ میں منعقد ہوا یورپ میں بعض انتہا پسند عناصر کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی کئے جانے کی شدید مذمت کی اور ان عناصر کے اس طرح کے  اقدام کو اشتعال انگیزی سے تعبیر کیا۔ 
انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات کا مقصد دین اسلام اور مسلمانون کے مقدسات کی توہین کرنا اور مسلمانوں کو اشتعال دلانا ہے۔ 
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طہ نے متعلقہ ملکوں کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں 
انھوں نے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی توہین کی گئی ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ایسا کر کے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پچھلے دنوں سوئیڈن ، ڈینمارک اور ہالینڈ میں قرآن کریم کی اہانت کی گئی تھی جس پر پوری دنیاکے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے   

ٹیگس