Feb ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل میں ترکیہ کے زلیکان فوجی اڈے پر آٹھ گراڈ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ایک سیکورٹی ذریعے نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ صوبے نینوا میں بعشیقہ کے قریب ترکیہ کے زلیکان فوجی اڈے پر آٹھ راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ 
اس ذریعے کا کہنا ہے کہ فوجی اڈے کے سخت سیکورٹی محاصرے کی بنا پر اس حملے میں ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ۔

المیادین ٹی وی کے رپورٹر نے اس حملے میں استعمال ہونے والے راکٹوں کی تعداد بیس بتائی ہے۔ 
عراق میں ترکیہ کے اس فوجی مرکز پر حالیہ مہینوں کے دوران بارہا حملے ہوئے ہیں۔ 
یہ ایسی حالت میں ہے کہ حکومت عراق نے ملک سے تمام غیر قانونی غیر ملکی فوجی اڈے ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ٹیگس