عراق و شام پر ترک فوج کا حملہ
Feb ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۲ Asia/Tehran
ترک ذرائع نے شمالی عراق اور شام پر ترک فوج کے حملے میں پی، کے، کے، کے چار عناصر کی ہلاکت کا دعوی کیا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: ترک ذرائع کے مطابق ترکیہ کی وزارت دفاع نے ہفتے کو اعلان کیا کہ شمالی عراق میں ترک فوج کی کارروائی میں پی کے کے، کے دو عناصر ہلاک ہوئے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لئے ترک فوج کی کارروائی جاری رہے گی ۔ ایک اور خبر میں بتایا گیا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوجیوں کو حملے کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے تین عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔
پی کے کے ایک مسلح گروہ ہے جو سن انیس سو چوراسی سے حکومت ترکیہ کے خلاف برسرپیکار ہے جبکہ ترکیہ کی حکومت، اس گروہ کو دہشت گرد قرار دیتی ہے۔