شام میں جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ
شامی فوج نے جبہت النصرہ دہشت گردوں کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے اس دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: شام کے الوطن اخبار کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے صوبے ادلب کے جنوبی مضافات اور صوبے حماہ کے شمالی مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شامی فوج نے اسی طرح صوبے ادلب کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے معارہ النعسان اور الغاب کے شمال مشرقی صحرا میں بھی دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔
شام میں حلب، حماہ اور لاذقیہ کے کچھ علاقے کشیدگی سے پاک علاقے قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں جبہت النصرہ اور ترکیہ سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے اپنا ڈیرا جما رکھا ہے۔
دریں اثنا شام کے ایک اور ذریعے نے اخبار الوطن کو بتایا ہے کہ شامی فوج نے حمص کے مشرقی صحرا میں السخنہ کے علاقے اور دیرالزور کے مغربی صحرا میں داعش دہشت گرد عناصر کا پتہ لگا کر ان کا صفایا کر دیا اور باقی بچے دہشت گرد صحرا کی طرف راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔