Feb ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۳ Asia/Tehran
  • ترکیہ اور شام کا بھیانک زلزلہ، اموات سیکڑوں میں، ہزاروں زخمی (ویڈیوز)

ترکیہ اور شام سمیت پورے خطے میں شدید زلزلے سے اب تک کم از کم 140 افراد کے جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہونے کی خبریں ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ اور شام سمیت لبنان، فلسطین، عراق، اردن، مصر، سعودی عرب، اوکراین اور یورپ من جمله یونان، اور بلغارستان پورے خطے میں شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس میں اب تک 140 سے زائد افراد کے جاں بحق اور ہزاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم اب تک ترکیہ میں 76 اور شام میں 42 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ سیکڑوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا چار بچے اس وقت آیا جب زیادہ تر لوگ گھروں میں سو رہے تھے، جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

زلزلے کے بعد بعض علاقوں میں سخت سردی نے بھی حالات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے اور زلزلے سے متاثرہ افراد کھلے آسمان کے نیچے گھنٹوں گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

زلزلے نے کچھ ایسے لرزایا علاقے کو
 
بھیانک زلزلے کے دوران زمیں بوس ہوتی عمارتیں
 
ریسکیو اور سرچ آپریشن کرتے امدادی ٹیموں کے اہلکار اور رضاکار

ٹیگس