Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • حماس کے وفد کی مصرکے انٹیلی جنس چیف سے قاہرہ میں ملاقات

حماس کا ایک اعلی سطحی وفد اسماعیل ہنیہ کی سربراہی میں مصر پہنچا ہے جہاں اس نے مصر کے انٹیلی جنس چیف عباس کامل سے ملاقات کی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس کے ایک اعلی سطحی وفد نے مصرکا دورہ کیا ہے۔
اس وفد میں حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، خالد مشعل، صالح العاروری، خلیل حیہ اور روحی مشتہی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے وفد نے مصری انٹیلی جنس چیف سے اپنی ملاقات کے دوران فلسطین کی تازہ ترین صورتحال، شدت پسند اور افراطی نیتن یاہو کی حکومت اور اس سے مقابلے کے طریقوں اور حماس کی فلسطینی ملت کی حمایت جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

حماس کے وفد نے فلسطینی قوم اور اس کے قومی حقوق اور ان میں اتحادواتفاق کی کوششوں پر مصرکا شکریہ ادا کیا اور دونوں فریقوں کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ صیہونی جیلوں میں موجود فلسطینی قیدیوں، صیہونی حکومت کے ہر روز کے بڑھتے مظالم، مقدسات کی توہین، غزہ کے محاصرے جیسے دیگر موضوعات بھی حماس کے وفد اورمصری انٹیلی جنس چیف کے درمیان ہونے والی گفتگو کا موضوع تھے۔

ٹیگس