Feb ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran

صیہونی فوجیوں نے اس بار الخلیل شہر میں ایک فلسطینی جوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔ جبکہ ایک فلسطینی قیدی صیہونی جیل میں شہید ہوگیا

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صیہونی فوجیوں نے الخلیل شہر کے مضافات میں واقع الفوار کیمپ میں اکیس سالہ فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔اس نوجوان کا نام شریف حسن رباع بتایا گیا ہے۔صیہونی ٹی وی چینل کان نے دعوی کیا ہے کہ یہ نوجوان صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔ دوسری جانب مقبوضہ سرزمینوں میں واقع النقب صیہونی جیل میں قید فلسطینی شہری احمد ابو علی کو شہید کردیا گیا ہے۔
المیادین نیوز چینل نے بتایا ہے کہ احمد ابوعلی، صیہونیوں کی جانب سے علاج میں لاپرواہی کے نتیجے میں شہید ہوئے۔ ان کی عمر محض اڑتالیس سال بتائی گئی ہے۔ صیہونی قیدخانوں کے انتظامی ادارے کے حکم پر اس جیل کے تمام وارڈز کو بند کردیا گیا ہے تاکہ فلسطینی قیدیوں کے ہر طرح کے احتجاج کو روکا جاسکے۔ اعداد و شمار کے مطابق، اپریل دو ہزار بائیس تک ساڑھے چار ہزار فلسطینی صیہونی جیلوں میں قید رہے ہیں جن میں ایک سو ساٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ وان میں بڑی تعداد ان فلسطینیوں کی ہے کہ جنہیں کوئی فرد جرم عائد کئے بغیر نامعلوم مدت کے لئے قید کیا گیا ہے۔ 

ٹیگس