صیہونی دہشتگردی کا شکار ہوا ایک اور فلسطینی لڑکا چل بسا
غرب اردن میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ غرب اردن میں 8 فروری کو رونما ہوا تھا کہ جب قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے حضرت یوسف علیہ السلام کے مقبرے پر فائر کھول دیا اور بلاطہ کیمپ کے 16 سالہ فلسطینی لڑکا "محمد منتصر الشوا" کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا تھا۔
فلسطین کی جہاد اسلامی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ سرزمینوں سے غاصبوں کے انخلا تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
صیہونی فوجی، فلسطینی مجاہدوں کی گرفتاری کے بہانے روزانہ کی بنیاد پر مقبوضہ علاقے کے شہروں، قصبوں اور کیمپوں پر حملہ کر کے، وہاں کے باشندوں کو گرفتار، زخمی یا شہید کر دیتے ہیں۔