Feb ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر محمود عباس  کی رضامندی کھلی غداری : فلسطینی استقامت

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے فلسطینی انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے استقامت کو صیہونی حکومت کے مقابلے کا واحد طریقہ کار قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی استقامتی گروہوں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرکے محمود عباس کی حکومت کی جانب سے غیرقانونی صیہونی آبادیوں کی تعمیر کی مخالفت سے پسپائی اختیار کرنے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ابومازن کے اس اقدام کو فلسطینی کاز سے کھلی غداری قرار دیا ہے۔ 
اس بیان میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے فلسطینیوں کے خواب بیچ کر امریکی اور صیہونی حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیا ہے۔ 
اس بیان میں صیہونی کالونیوں کی تعمیر پر رضامندی کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ استقامت، صیہونیوں کے مقابلے کا واحد طریقہ کار ہے جس کے ذریعے فلسطینی عوام کو مضبوط اور مقبوضہ سرزمینوں کو آزاد کیا جا سکتا ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ یہ مشترکہ بیان حماس، جہاد اسلامی، عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطینی سمیت متعدد دیگر فلسطینی گروہوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے۔ 

ٹیگس