Feb ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • صیہونیوں کے خلاف فلسطینی کارروائیوں میں شدت، ایک دن میں 84 حملے

فلسطینی جوانوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے اندر صیہونیوں پر چوراسی بار حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطین کے معطی نام کے شماریات کے مرکز نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ غرب اردن میں صیہونی مخالف کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں آیا ہے کہ یہ کارروائیاں، رام اللہ، جنین، قلقیلیہ، نابلس، شعفاط کیمپ، بیت لحم اور الخلیل میں انجام پائی ہیں۔
معطی مرکز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے صیہونیوں کو گولیوں سے بھی نشانہ بنایا ہے اور دھماکہ خیز مادوں سے بھی حملہ کیا ہے۔ 
ادھر عرین الاسود نے اعلان کیا ہے کہ نابلس میں صیہونیوں کی تازہ جارحیت کے جواب میں، صیہونی فوج کے صرہ اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو صیہونی فوجی بری طرح زخمی ہوگئے۔ 
یاد رہے کہ غرب اردن کے نوجوانوں نے جب سے اسلحہ ہاتھ میں لیا ہے تب سے صیہونیوں کی نیندیں خوف کے مارے حرام ہوکر رہ گئی ہیں۔

ٹیگس