Mar ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • زلزلے سے بڑی تباہی کے بعد کیا ترکیہ کے انتخابات موخر ہوں گے؟

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد انتخابات میں کسی قسم کی تاخیر کے امکان کو مسترد کر دیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے اس موقع پر کہا کہ حکومت زلزلے کے بہانے صدارتی، پارلیمانی انتخابات کی تاریخ مؤخر کرنے کا نہیں سوچ رہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ میں زلزلے کے باوجود صدارتی، پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے۔

صدراردوغان نےعندیہ دیا ہے کہ ترکی کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے، زلزلے کے باعث ہونے والی تباہی کے باوجود ان کی حکومت مقررہ وقت پر عام انتخابات کروائے گی۔

واضح رہے کہ ترکیہ میں گزشتہ ماہ فروری میں آنے والے خوفناک زلزلے میں 45 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک میں انتخابات کے ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔

یاد رہے کہ ترک صدر نے زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں تین ماہ کی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس