عقبہ کیمپ پر غاصب صیہونیوں کا حملہ، 30 فلسطینی زخمی
فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے شہر اریحا میں عقبہ جبر کیمپ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فلسطینی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن میں واقع شہر اریحا میں عقبہ کیمپ پر حملہ کیا اور فلسطینی قیدی ماہر شلون کے مکان کو جارحیت کا نشانہ بنایا۔
ان ذرائع کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے تیرہ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ جمعرات اور جعمے کو بھی صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا اور چار فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔
اس جارحیت کے دوران قلقیلیہ کے مشرق مین واقع عزون علاقے میں ایک فلسطینی بچہ شہید اور دو دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
حالیہ دنوں میں مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شدت کے ساتھ جاری رہا ہے جبکہ صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔