Mar ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں فلسطینیوں کی مزاحمت جاری

فلسطینیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پچیس صیہونیت مخالف کارروائیاں انجام دی ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: العالم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے پانچ واقعات، صیہونیوں کی گاڑیوں پر حملوں کے تین واقعات، صیہونیوں کے مقابلے میں مزاحمت کے تین واقعات، اور جھڑپوں کے چودہ واقعات پیش آئے۔

قدس تحقیقاتی مرکز کے سربراہ عماد ابو عّواد کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں مزاحمتی کارروائیاں ایسی حالت میں جاری ہیں کہ فلسطینیوں کا صیہونیت مخالف عزم مسلسل مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے اور فلسطینیوں کے مزاحمت کے جوش و جذبے سے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی نیند اڑ گئی ہے اور نتیجے میں مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت بہت تیزی سے اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہے۔

 فلسطین کی اطلاع رسانی کے مرکز نے بھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ غزہ، غرب اردن کے مختلف علاقوں اور مقبوضہ بیت المقدس میں رواں سال سے اب تک انجام پانے والی صیہونیت مخالف کارروائیوں میں بیس سے زائد صیہونی فوجی و صیہونی آبادکار ہلاک ہوئے ہیں۔ 

ٹیگس