Mar ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر جوابی راکٹ حملہ، خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئیں

غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں فلسطینی استقامت نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: مھر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں غزہ سے مقبوضہ علاقوں پر جوابی راکٹ حملہ ہوا ہے تاہم ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ حملے کے بعد غزہ کے آس پاس کے صیہونی علاقوں میں خطرے کا سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

آج کا یہ راکٹ حملہ جنین کے کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی جارحیت اور 7 فلسطینیوں کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے بعد ہوا ہے۔

فلسطینی علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مختلف گروہوں نے کہا ہے کہ تحریک مزاحمت کی جانب سے صیہونی حکومت کی جارحیت کا براہ راست جواب دیا جائے گا اور جوابی اقدام کرنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

ٹیگس