ترکیہ میں زلزلے سے 47 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے: ترک صدر
Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۰۹:۲۷ Asia/Tehran
ترکیہ کے صدر نے کہا ہے کہ ترکیہ میں آنے واالے شدید زلزلے سے اب تک 47 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/عالم اسلام: آناتولی کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان نے اپنے ملک میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جانی ضیاع کے تازہ ترین اعداد و شمار کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 47 ہزار سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کے ساتھ ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترکیہ کے صدر نے انتخابات کرانے کے حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہوں گے ۔
واضح رہے کہ ترکیہ میں 14 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی صدر اردوغان اور ان کی جماعت کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے اور 6 فروری کو آنے والے شدید زلزلے نے اس ملک کی اقتصادی صورتحال کو مزید دگر گوں کر دیا ہے۔