Mar ۱۴, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • ترکیہ کے زلزلے میں کتنے غیر ملکی جاں بحق ہوئے؟

ترک وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ترکیہ کے زلزلوں سے اموات کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہیں۔

سحر نیوز/عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے کہا ہے کہ ترکیہ میں آنے والے دو زلزلوں سے اموات کی تعداد بڑھتے ہوئے 48 ہزار 448 ہوگئی ہے۔

سوئلو کا یہ بھی کہنا تھا کہ زلزلوں سے ہونے والی اموات میں 6 ہزار 660 غیر ملکی شہری بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملبے کو ہٹانے کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور ہمارے تمام تر ادارے متاثرہ علاقوں میں بھرپور طریقے سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ترک صوبہ قاہرامان ماراش کے مرکز میں 6 فروری کو آنے والے 7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں سے وسیع علاقہ لرز اٹھا تھا، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ملک کے 10 صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹیگس