Apr ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • بیس ٹن امداد لیکر روسی طیارہ شام پہنچ گیا

شام کے زلزلہ زد گان کے لیے امدادی سامان لیکر ایک روسی جہاز لاذقیہ پہنچ گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: لاذقیہ کے ایئر پورٹ منیجر نے بتایا ہے کہ یہ امدادی سامان ماسکو میں شامی سفارت خانے کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے۔ بیس ٹن امدادی سامان میں غذائی اشیا اور دوسرا امدادی سامان شامل ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ اب تک گیارہ روسی طیارے امدادی سامان لیکر لاذقیہ ایئر پورٹ پر اترے ہیں ۔
صوبہ لاذقیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ شام اور روس کے عوام کے درمیان تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہے جو باہمی تعلقات کی پائیداری کا ثبوت ہے۔ 

ٹیگس