Mar ۱۱, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

افغانستان کے مقامی خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس میں بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ پایا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ ثقافتی سینٹر تبیان میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ ابتدائی طور پر 10 افراد کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کی حکومت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کئی افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

واقعہ کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

ٹیگس