پاکستان میں ایک بار پھر جعفر ایکسپریس دہشت گردوں کے نشانے پر، 4 ویگن پٹری سے اترے
Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان کے شکارپور میں ایک ریلوے ٹریک کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے جعفر ایکسپریس کے 4 ویگن پٹری سے اتر گئے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، دہشت گردوں نے صوبہ سندھ کے شکارپور کے قریب ریلوے ٹریک پر بم نصب کیا جس کے پھٹنے سے جعفر ایکسپریس کے 4 ویگن پٹری سے اتر گئے۔
اب تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، اس واقعے میں 4 شہری زخمی ہوئے ہیں اور باقی مسافروں کو بس سے منتقل کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ مارچ کو دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کرکے 440 مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔
مذکورہ واقعے میں پاکستان کی فوج نے 33 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے مغویوں کو رہا کیا تھا تاہم 25 شہری اور 4 سیکورٹی اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔