Mar ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹ پڑا، قریبی علاقوں میں دھواں پھیل گیا (ویڈیو)

حکومت کا کہنا ہے کہ قریبی گاؤں کے لوگ ممکنہ خطرے والے علاقے میں کسی بھی سرگرمی کو انجام نہ دیں ۔

سحر نیوز/عالم اسلام: دنیا کے فعال ترین آتش فشانوں میں سے ایک انڈونیشیا کا ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پہاڑ ہفتہ کو پھٹ گیا جس سے اس کے آس پاس کے علاقوں، گاؤں اور سڑکوں پر دھواں اور راکھ پھیل گئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق، میراپی آتش فشاں آبزرویٹری نے اندازہ لگایا کہ راکھ کا بادل 3 ہزار میٹر اوپر تک پہنچ گیا ہے۔

مقامی ٹی وی پر نشر ہونے والی تصاویر اور ویڈیو میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے پاس جاوا جزیرے پر واقع آتش فشاں کے پاس ایک گاوں میں راکھ سے ڈھکے گھر اور سڑکیں دکھائی دے رہی ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماؤنٹ میراپی کے پھٹنے سے ممکنہ خطرے کا اندازہ لگانے کے لیے، کسی بھی سرگرمی کو انجام نہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ 2010  میں آتش فشاں کے پھٹنے سے 300 سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے تھے۔ یہ 1930 کے بعد میراپی کا سب سے طاقتور دھماکہ تھا جس میں تقریباً 1300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیگس