سن رسیدہ ترین فلسطینی قیدی 17 سال کے بعد صیہونی جیل سے رِہا (ویڈیو)
فلسطینی قیدیوں کے شیخ الاسرا کہلانے والے بالآخر 83 سال کی عمر میں صیہونی جیل سے رہا ہو گئے۔
سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق 17 سال تک صیہونی جیلوں میں رہنے والے 83 سالہ فلسطینی قیدی فؤاد الشوبکی جنہیں فلسطینی قیدیوں کے "شیخ الاسرا" کا لقب بھی دیا گیا ہے، گزشتہ روز رہا ہو گئے۔ اس فلسطینی قیدی کی رہائی کے بعد فلسطینی عوام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور جلوس کی شکل میں انہیں ان کے آبائی شہر رام اللہ لے جایا گیا۔
فؤاد الشوبکی نے رہائی کے بعد کہا کہ فلسطینی قیدیوں نے اپنی زندگی فلسطینی کاز کیلئے قربان کردی اور ان کی آزادی کیلئے کوئی راہ حل تلاش کیا جانا چاہئیے۔
فؤاد الشوبکی کا تعلق فتح تحریک سے ہے اور انہیں صیہونی فوجیوں نے 3 جنوری 2002 میں کشتی نوح کارروائی کے دوران فلسطینیوں کیلئے ہتھیار سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔