بشار اسد کا دورۂ متحدہ عرب امارات
Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۲۰:۳۵ Asia/Tehran
شام کے صدر بشار اسد اپنے ایک اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام:شام کے صدر بشار اسد اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے مختلف حکام سے ملاقات اور مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد نے ماسکو کے دورے میں روس کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
شام میں حال ہی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد انہوں نے پہلا غیر ملکی دورہ روس کا کیا تھا اور اب وہ ایک اور اہم دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے ہیں۔