Mar ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • عراق، امریکی فوجی قافلے پر بڑا حملہ

عراق میں امریکہ کے ایک فوجی کانوائے پر شدید حملہ ہوا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یہ حملہ عراق کے صوبہ بابل میں کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ امریکی فوجی قافلے کو بارودی سرنگ سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ 
امریکی قافلے کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ عراقی عوام اور استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں نے بغداد سے مطالبہ کیا ہے کہ پارلیمان میں منظور شدہ بل پر عملدرآمد کرتے ہوئے امریکی افواج کو عراق سے نکال باہر کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ جنوری سن دو ہزار بیس میں امریکی دہشت گرد فوجیوں نے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابومہدی المہندس کو بغداد ایئرپورٹ کے قریب شہید کردیا تھا جس کے بعد عراقی پارلیمان نے امریکی فوجیوں کے فوری اخراج پر مبنی بل کو پاس کیا۔ 
تاہم امریکی باوردی دہشت گردوں کی غاصبانہ موجودگی برقرار رہنے کے بعد عراق کے مختلف علاقوں میں ان کے خلاف حملوں میں شدت آگئی ہے۔

ٹیگس