Mar ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونیوں نے فلسطینیوں کے 953 گھروں کو مسمار کردیا، 28 ہزار فلسطینی بے گھر: یورپی یونین

مقبوضہ سرزمینوں میں واقع یورپی یونین کے نمائندہ دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے گذشتہ سال فلسطینیوں کے نو سو ترپن گھروں کو مسمار کردیا ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کے نمائندہ دفتر نے بتایا ہے کہ صیہونی حکام کے حکم پر اٹھائیس ہزار چار سو سے زیادہ فلسطینی شہریوں کو بے گھر اور انہیں کوچ کرنے پر مجبور کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق، سن دو ہزار بائیس کے دوران تباہ کئے جانے والے رہائشی مکانات کی شرح میں اکیاون فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یورپی یونین نے الخلیل میں واقع مغربی بیت لحم اور مسافر یطا قصبوں میں گھروں کو گرانے کی جانب سے تشویش ظاہر کی ہے۔ یورپی یونین کے بیان میں یہ بھی آیا ہے کہ فلسطینیوں پر صیہونی آبادکاروں کے مظالم میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا ہے اور صیہونی آبادکاروں نے گذشتہ سال کے دوران آٹھ سو پچاس بار فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے لئے، تعمیر کرنے کے دستاویزات کی عدم موجودگی کا بہانہ پیش کیا جاتا ہے۔

ٹیگس