Apr ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ  پٹی پر صیہونی فوج کے حملوں میں 16 فلسطینی شہید

غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر ہونے والے حملوں میں مزید 16 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:  آج بدھ کی صبح سے غزہ پٹی پر ہونے والے اسرائیلی فوج کے حملوں میں سولہ فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں ۔ شہید ہونے والوں میں سے بارہ کو مرکزی غزہ پٹی میں شہید کیا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے مرکزی غزہ پٹی میں واقع نصیرات کیمپ کے شمالی حصے کو بھی توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ دراین اثنا نصیرات پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں دو فلسطینی بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے حملوں میں جنوبی غزہ پٹی میں واقع رفح شہر کے شمال میں رہائشی کمپلیکس پر بھی بمباری کی۔ صیہونی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے آج غزہ پٹی کے وسط میں واقع شہر دیر البلح پر بھی شدید حملہ کیا۔ شمالی غزہ پٹی میں جبالیہ کیمپ کے ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹیگس