Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • مقبوضہ فلسطین؛ جنین بٹالین کا صیہونی آبادکاروں پر حملہ

جہاد اسلامی کے فوجی بازو سرایا القدس سے وابستہ جنین بٹالین نے اعلان کیا ہے کہ اس نے مغربی کنارے میں واقع صیہونی آبادکاروں کے علاقے شاکید کواپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق جنین بٹالین نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنین بٹالین کے ایک گروہ نے صیہونی آبادکاروں کے علاقے شاکید میں حملہ کیا ہے۔

مقامی فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جن میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی فوجیوں کی چیک پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فلسطینیوں نے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف 18 مختلف آپریشن انجام دئیے ہیں جن میں فائرنگ، بم دھماکے اور کوکٹل مولتوف کے آپریشن شامل ہیں۔

فلسطینی شماریات کے ادارے معطی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز سے اب تک 17 صیہونی مختلف کارروائیوں کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ گزشتہ ماہ میں 7 صیہونی ہلاک اور 48 زخمی ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی انتہا پسندی اور دہشتگردی میں شدت آ گئی ہے جس کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے  بھی ہر ممکن شکل میں صیہونیوں کا جواب دینے کا عزم کر لیا ہے۔

ٹیگس